عیدالفطر مسلمانوں کیلئے خوشی اور تشکر کا دن ہے: صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے صدرمملکت ممنون حسین  اوز وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف نے عید الفطر کے موقع پر  قوم کو  مبارکباد  پیش کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے قوم کے نام عید الفطر کے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکرکا دن ہے

524539
عیدالفطر مسلمانوں کیلئے خوشی اور تشکر کا دن ہے:  صدرممنون حسین  اور وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے صدرمملکت ممنون حسین  اوز وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف نے عید الفطر کے موقع پر  قوم کو  مبارکباد  پیش کی ہے۔ صدرمملکت ممنون حسین  نے عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن فقط ایک تہوار ہی نہیں بلکہ اس دن کی حیثیت ایک علامت کی سی ہے ، جس کا تعلق روا داری ، برداشت ، امن و آشتی، ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی سے ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے عید کے موقع پر آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطرمسلمانوں کے لئے خوشی کا دن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عیدرواداری،امن اوربرداشت کاسبق دیتی ہے آج کے دن ہمیں ایک دوسرے سے اختلافات بھلا کر گلے لگا لینا چاہیے۔ پوری قوم ضرب عضب میں مصروف جوانوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے قوم کے نام عید الفطر کے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم رمضان کریم کی برکات سے مستفید ہوئے جب کہ عیدالفطرکے موقع پراُمت مسلمہ اور پوری قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکرکا دن ہے۔

وزیر اعظم نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں آج اس مبارک موقع پر یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عید دفاع وطن میں شب و روز مصروف فوجی جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جوان شب وروز دفاع وطن میں مصروف ہیں، پوری قوم ان کے جذبے کو سلام کرتی ہے، میں اپنی عید ان جوانوں کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں مصروف جوان بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں، اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو ہر محاذ پر کامیاب کرے۔

 



متعللقہ خبریں