صدر کی سعودی فرماں رواسلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

انہوں نے اﷲ تعالی سے دعا کی کہ وہ پاکستانی عوام کو اسلام کی حقیقی روح اورتعلیمات کے مطابق زندگیاں گزارنے کی توفیق عطافرمائے اور وہ انتہاپسندی ترک کرکے اخوت بھائی چارے ، محبت ، رواداری اور افہام وتفہیم کو فروغ دیں

523051
صدر کی سعودی فرماں رواسلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط اور خوشحال ملک بنے گا اور روئے زمین پر کوئی طاقت اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
انہوں نے یہ بات خانہ کعبہ مکہ مکرمہ میں پاکستان کے امن ، سلامتی، خوشحالی اورترقی کیلئے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہاکہ پاکستان انتہائی خوش قسمت ملک ہے کہ اس کا قیام ستائیس رمضان المبارک کی مقدس رات کو ہوا ۔
انہوں نے اﷲ تعالی سے دعا کی کہ وہ پاکستانی عوام کو اسلام کی حقیقی روح اورتعلیمات کے مطابق زندگیاں گزارنے کی توفیق عطافرمائے اور وہ انتہاپسندی ترک کرکے اخوت بھائی چارے ، محبت ، رواداری اور افہام وتفہیم کو فروغ دیں۔
انہوں نے پاکستانی عوام اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اتحاد اور کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے بھی دعا کی ۔
انہوں نے ملک کے تمام حصوں سے بدامنی اور ملک دشمن سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور دیگر تمام آپریشنز کی کامیاب تکمیل کیلئے بھی دعائیں کیں۔
صدرممنون حسین رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ اور عبادت کی غرض سے اپنے اخراجات پر سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں۔

اس سے پہلے صدرممنون حسین نے سعودی عرب کے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیزالسعود سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی ہے۔
انہوں نے سعودی فرمانروا کی طرف سے غیرملکی شخصیات کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنرمیں بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں