سندھ اور پنجاب میں  شدید گرمی،درجہ حرارت 48  ڈگری سینٹی گریڈ

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے

499984
سندھ اور پنجاب میں  شدید گرمی،درجہ حرارت 48  ڈگری سینٹی گریڈ

 

 پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باوجود سورج بدستور آگ برسارہا ہے۔ سورج نے صوبہ سندھ کو پوری طرح اپنی گرفت میں جھکڑ رکھا ہے ۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں صبح سے ہی سورج نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا اور گرمی کا زور بھی بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے  صبح سے ہی موہنجودڑو اور لاڑکانہ میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک ریکارڈ کئے جانے والے درجہ حرارت میں سب سے ذیادہ  سبی میں  48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  دادو ، موہنجو دڑو ، سکھر ، روہڑی  اور جیکب آباد میں 47  ، لاڑکانہ ، شہید بے نظیر آباد اور رحیم یار خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ پشاور 43 ،لاہور ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں 42، اسلام آباد ،فیصل آباد، اور پنجگور میں 41، رحیم یار خان ، کوٹ ادو ،ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اوکاڑہ ، پڈعیدن ، حیدرآباد 39 ، سیالکوٹ میں 35 ، جبکہ کراچی اورکوئٹہ میں درجہ حرارت  34 ، جبکہ لاہور اور گوادر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم آج ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی،  گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز اور گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ  بارش کا امکان ہے۔



متعللقہ خبریں