راولپنڈی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد

حساس اداروں نے کاروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان سے 19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد کر لئے۔

493257
راولپنڈی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد

حساس اداروں نے کاروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان سے 19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد کر لئے۔

حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ راولپنڈی کے پیر ودھائی بس اڈے سے دھماکا خیز مواد جڑواں شہروں یا پشاور منتقل کیا جانا ہے جس بس اسٹینڈ پر آنے اور جانے والی ہر گاڑی کی سخت نگرانی کی گئی اور جب گلگت سے آنے والی ایک گاڑی کی  تلاشی لی گئی تو اس سے 19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے۔

حساس اداروں نے ملزم احمد علی اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے انھیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان دھماکا خیز مواد پشاور منتقل کرنا چاہتے تھے۔

متعللقہ خبریں