حکومت اور اپوزیشن  کا بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید  نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب  رہے ہیں ۔

493416
حکومت اور اپوزیشن  کا بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق

 

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے ہیں ۔ متفقہ ٹی آو آرز کے لئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 6، 6 ارکان شامل ہونگے۔  وزیراعظم نے اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی۔ اسمبلی کی اجازت کے بعد کمیٹی اپنا کام شروع کر دے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کیلئے حکومتی نام ابھی فائنل نہیں ہوئے۔ حکومت اتحادیوں سے مشاورت کے بعد نام فائنل کرے گی۔ تجاویز مرتب کرنے کیلئے کمیٹی کو دو ہفتے کا وقت دیا جائے گا جو ٹی او آرز طے کر کے ایوان میں پیش کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی پاناما لیکس، آف شور کمپنیز سمیت قرضے معاف کرانے اور کک بیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 6 نام دے دیئے ہیں جن میں اعتزاز احسن، آفتاب شیر پاؤ، شاہ محمود قریشی، طارق بشیر چیمہ، صاحبزادہ طارق اللہ اور غلام احمد بلور شامل ہیں۔ سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا نمائندہ کمیٹی میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جائے گا جب وہ یہ فیصلہ کر لے گی کہ آیا وہ اپوزیشن کا حصہ ہے یا نہیں۔  



متعللقہ خبریں