پنجاب کے شہر لیہ کی زہریلی مٹھائی  کھانے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق خوشی کے موقع پر تقسیم کی جانے والی مٹھائی زہرآلود تھی جسے کھاتے ہی پہلے روز دس افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دوسرے روز بھی تین سالہ ارم ، حسیب اور عرفان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے

478281
پنجاب کے شہر لیہ کی زہریلی مٹھائی  کھانے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی

پنجاب کے شہر لیہ کی زہریلی مٹھائی  کھانے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پرتقسیم کی جانے والی مٹھائی کو کھانے سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خوشی کے موقع پر تقسیم کی جانے والی مٹھائی زہرآلود تھی جسے کھاتے ہی پہلے روز دس افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دوسرے روز بھی تین سالہ ارم ، حسیب اور عرفان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

پولیس نے بیکری پر کام کرنے والے خالد نامی شخص سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس کے ہاتھ سے بنی مٹھائی کھانے سے مذکورہ بالا اموات ہوئیں جبکہ مذکورہ دوکان کو بھی سیل کردیا گیا ہے

اضح رہے کہ زہرخورانی کا یہ واقعہ نیا نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی خوشی کے تہواروں پراشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کی بنا پر اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کر کے دیگر تمام مریضوں کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ۔  

                           



متعللقہ خبریں