وزیراعظم کا آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ہر ہفتے دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم کا پانامہ لیکس کا مقدمہ عوامی عدالت میں بھی لے جانے کا فیصلہ ۔ آئندہ ہفتے سے عوامی جلسوں کا پلان بنا لیا ۔ عوامی طاقت کا پہلا مظاہرہ کپتان کی حکومت والے صوبے خیبرپختونخوا سے کیا جائیگا

476976
وزیراعظم کا آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہفتے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے جب کہ اس دوران وہ عوامی اجتماعات سے خطاب اور ترقیاتی منصوبوں كے آغاز كابھی اعلان كریں گے۔

 ہر ہفتے دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم کا پانامہ لیکس کا مقدمہ عوامی عدالت میں بھی لے جانے کا فیصلہ ۔ آئندہ ہفتے سے عوامی جلسوں کا پلان بنا لیا ۔ عوامی طاقت کا پہلا مظاہرہ کپتان کی حکومت والے صوبے خیبرپختونخوا سے کیا جائیگا ۔ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی پلان کا حصہ ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلا جلسہ عام آئندہ ہفتے مانسہرہ میں کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف خیبرپختونخوا كے بعد سندھ اوربلوچستان میں عوامی رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب كریں گے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں كا دورہ كریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آخر میں پنجاب میں جلسے اورترقیاتی منصوبوں كاجائزہ لیں گے جب كہ منصوبوں كے افتتاح اورسنگ بنیاد بھی ركھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں