ملک کے مستقبل اور نوجوان نسل کی صحتمندانہ افزائش کے لیے کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: ممنون حسین

انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے تو کوئی دہشت گرد اورملک دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے ہاکی سکوائش اورکرکٹ میں نام پیدا کیا

476920
ملک کے مستقبل اور نوجوان نسل کی صحتمندانہ افزائش کے لیے کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کھیلوں کے کلچر کے ذریعے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے تو کوئی دہشت گرد اورملک دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ حکمت عملی اور مختلف کھیلوں کے فروغ کی سنجیدہ کوششوں سے پاکستان کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔
انہوں
نے کہا کہ ملک میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے ہاکی سکوائش اورکرکٹ میں نام پیدا کیا۔
صدر نے میرٹ کی خلاف ورزی اور غلط ترجیحات کی وجہ سے کھیلوں میں ملک کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور اس سلسلے میں فنڈز کی فراہمی سے متعلق حکومت کے پانچ سالہ منصوبے کی تعریف کی۔

 



متعللقہ خبریں