وزیراعظم نواز شریف کی سعودی عرب میں مصروفیات

وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر حافر البطین پہنچے ہیں۔

447692
وزیراعظم نواز شریف کی سعودی عرب میں مصروفیات

وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

شاہی خاندان کے رکن شہزادہ محمد بن سلمان اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شاہ سعود ائیرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔

وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر حافر البطین پہنچے ہیں۔
سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ محمد بن سلمان اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شاہ سعود ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
نوازشریف خادم حرمین شریفین کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کیلئے شاہ خالد ملٹری سٹی جائیں گے۔
وزیراعظم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں ۔
وہ فوجی مشق ''نارتھ تھنڈر'' کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ' فوجی مشق میں حصہ لینے والےدیگر ملکوں کے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔


متعللقہ خبریں