جنرل راحیل شریف کی ضرب عضب کو فیصلہ کن بنانے کی ہدایت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان لیفٹیننٹ عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے یہ ہدایت شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے دورہ کے موقع پر کیا

439082
جنرل  راحیل شریف کی ضرب عضب کو فیصلہ کن بنانے کی ہدایت

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان لیفٹیننٹ عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے یہ ہدایت شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے دورہ کے موقع پر کی جہاں پر انہیں آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران چیف آف آرمی سٹاف کو بتایا گیا کہ وادی شوال کے گھنے جنگلات میں واقع گھاٹیاں اور دتہ خیل سے آگے کا علاقہ جو کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردوں کے داخلے کا راستہ رہا ہے ، اب شمالی وزیرستان میں باقی ماندہ دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے ۔ آپریشن کمانڈر نے چیف آف آرمی سٹاف کو اب تک آپریشن میں ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

جنرل راحیل شریف نے ان کامیابیوں اور آپریشن کے نتائج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور آخری پناہ گاہوں سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے فوجی جوانوں کے عزم کو سراہا۔

آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور ان کے عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا اپنا حتمی مقصد حاصل کر کے رہیں گے ۔



متعللقہ خبریں