مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے ہوگیا :چوہدری نثار علی

انہوں نے کہا کہ جلد وفاق المدارس کا اجلاس بلا کروزیراعظم اور آرمی چیف کو مدعو کریں گے ، وزیر داخلہ کہتے ہیں مدارس دہشت گردی کے خلاف اہم ستون ہیں ، مدارس کی رجسٹریشن پراتفاق ہوگیا ہے

432203
مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے ہوگیا :چوہدری نثار علی

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر اتفاق ہو گیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد میں امن وامان کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جلد وفاق المدارس کا اجلاس بلا کر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو مدعو کریں گے ، وزیر داخلہ کہتے ہیں مدارس دہشت گردی کے خلاف اہم ستون ہیں ، مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوگیا ، مدارس دہشتگردی کے خلاف اہم ستون ہیں جن کی دم پر پاؤں رکھتا ہوں وہ میرے خلاف محاذ کھول لیتے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے نام لیے بغیر مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنا دور اقتدار سو کر گزارنے والا گروہ اب ان پر تنقید کر رہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے ۔



متعللقہ خبریں