پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن تیزی سے معمول پر واپس آرہا ہے اور فضائی کمپنی نے اسلام آباد،لاہور اور گلگت سے پروازیں شروع کردی

428739
پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن تیزی سے معمول پر واپس آرہا ہے اور فضائی کمپنی نے اسلام آباد،لاہور اور گلگت سے پروازیں شروع کردی ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایک درجن سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوئی ہیں ان میں بوئنگ 777 کی دو پروازیں بھی شامل ہیں جو سات سو سے زائد عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے اسلام آباد پہنچی ہیں۔

ایک اور پرواز اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئی ۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام شعبوں نے ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے پروازوں کو ممکن بنایا۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو بہترین سہولت دے رہا ہے اور غیر قانونی ہڑتال کے باعث تمام معزز مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔

ادھر پی آئی اے کی ایک پروازPK 740 عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔اسی طرح پی آئی اے کی ایک اور پرواز PK 7334 جدہ سے عمرہ زائرین کو لے کر دن سوا دس بجے اسلام آباد پہنچے گی۔



متعللقہ خبریں