کراچی میں امن رینجرز کی کارروائیوں سے ممکن ہوا :نوید مختار

کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نویدمختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اورکراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کا دہشت گردی کے خلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

413095
کراچی میں امن رینجرز کی کارروائیوں سے ممکن ہوا :نوید مختار

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات کو ممکن ہو سکا، غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران سے خطاب کیا ۔ افسران سے خطاب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کا دہشت گردی کے خلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سے ممکن ہوسکا ہے ۔ غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں ۔ پاکستان رینجرز کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی ۔ اس موقع پر کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران نے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ دینے کے لیے سندھ رینجرز مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
خیال رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں عمومی طور پر ہر 3 ماہ بعد توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا تھا مگر رواں برس 8 جولائی کو صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ماہ کی توسیع کا نوٹس جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ رینجرز نے کراچی میں ستمبر 2013 میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے، ان 2 سالوں میں آپریشن کے نتیجے میں جرائم میں کسی حد تک کمی آئی ہے مگر تاحال شہر میں جرائم پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں