خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار میں دہمکے میں 17 افراد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے بازار میں خریداری کیلئے آنے والے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ، دھماکے کے بعد چاروں طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ دیوانہ وار بوکھلاہٹ میں اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے

407783
خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار میں دہمکے میں 17 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں دھماکے سے 17 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 55 افراد زخمی ہوئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے بازار میں خریداری کیلئے آنے والے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ، دھماکے کے بعد چاروں طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ دیوانہ وار بوکھلاہٹ میں اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ اسی دھکم پیل میں کئی لوگ ایک دوسرے کے پیروں تلے آکر کچلے گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے آکر مرنے والوں کی میتوں اور زخمی ہونے والے شہریوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
شدید زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال داخل کرلیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو مرہم پٹی کر کے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
دوسری جانب سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا اور وہاں سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مذموم کوششیں ضرب عضب اور دہشتگردوں کیخلاف جاری دیگر کارروائیوں کو روک نہیں سکتیں ، ہم نے ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ملک دشمنوں کو چن چن کر ختم کریں گے

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں