نوازشریف کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر خارجہ سوراج کیساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کےساتھ خوشگوارتعلقات چاہتا ہے۔

405011
نوازشریف کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج  سے ملاقات


وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم نوازشریف نے سشما سوراج کااستقبال کیا جب کہ دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز،سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ شریک تھے اور بھارت کی جانب سے سشما سوراج کے ہمراہ بھارتی سیکرٹری خارجہ اوربھارتی ہائی کمشنر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ طلب معاملات کے حل، پاک بھارت کرکٹ سیریز اور دہشت گردی کے خاتمے پر امور پر بات چیت ہوئی جب کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بھی زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں مسائل کے حل کے لیے باہمی رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سشما سوراج نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھارتی وزیراعظم کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کےساتھ خوشگوارتعلقات چاہتا ہے، کسی بھی مسئلے کا حل بات چیت ہے اس لیے دونوں ممالک کوتمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سےحل کرنے چاہئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں