پنجاب اور کراچی میں پولنگ کا تیسرا مرحلہ مکمل

متعلقہ علاقوں میں ہنگامہ آرائی اور جھگڑوں کے ماحول میں رائے دہند گان نے اپنے ووٹ ڈالے

401244
پنجاب اور کراچی میں پولنگ کا تیسرا مرحلہ مکمل

پنجاب کے 12 اور کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولن کا عمل نکتہ پذیر ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔
پنجاب اور سندھ کے 18 اضلاع میں لڑائی، جھگڑوں اور ہنگامی آرائی کے ماحول میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے جن 12 اضلاع میں پولنگ ہوئی ان میں راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، جھنگ، خوشاب، سیالکوٹ اورنارروال شامل ہیں جب کہ کراچی کے 6 اضلاع کراچی وسطی، شرقی، جنوبی، غربی، ملیراورکورنگی میں ہنگاموں اور لڑائی جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔
بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں کراچی کے 6 اضلاع میں پولنگ کے عمل کے دوران لانڈھی، کورنگی، لیاری اور بنارس میں شدید ہنگامے اور کشیدگی کی فضا برقرار رہی۔ جبکہ پنجاب میں بھی اس عمل کے دوران مختلف مقامات پر ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات سامنے آئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں