پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، خاتون پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا طیارہ میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔

368335
پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، خاتون پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا طیارہ کندیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جبکہ خاتون پائلٹ شہید ہوگئیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 7 تربیتی طیارہ اپنی معمول کی پرواز پرتھا کہ میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون پائلٹ مریم شہید جب کہ معاون پائلٹ سکواڈرن لیڈرثاقب عباسی شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ آفیسرمریم اوراسکوارڈن لیڈرثاقب نے طیارے اور زمین کو نقصان سے بچانے کی آخری لمحات تک کوششیں کیں۔
واقعے کے بعد پولیس اورسیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملبہ اورشواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں اور زخمی معاون پائلٹ ثاقب عباسی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح ر ہے کہ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کو پاک فضائیہ کی پہلی خاتون شہید کا اعزاز حاصل ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ایئر فورس کی شہید پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید مریم مختیار کی جرا¿ت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے تعزیتی پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ مریم مختیار خواتین کیلئے رول ماڈل اور پاکستان کا فخر تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں