بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ،سندھ میں پیپلزپارٹی کوبرتری

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ میں پی پی اور پنجاب میں ن لیگ نے میدان مار لیاہے۔ پنجاب کے بارہ اور سندھ کے چودہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی بڑی سیاسی جماعتوں کی حیثیت سے سامنے آئی ہیں

419498
بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ،سندھ میں پیپلزپارٹی کوبرتری

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ میں پی پی اور پنجاب میں ن لیگ نے میدان مار لیاہے۔ پنجاب کے بارہ اور سندھ کے چودہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی بڑی سیاسی جماعتوں کی حیثیت سے سامنے آئی ہیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گروپ نے پیپلز پارٹی سے بدین شہر چھین لیا۔ مرزا گروپ نے بدین سٹی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست دی اور تمام چودہ سیٹیں جیت لیں۔
پنجاب سے ن لیگ نے 962 ، آزاد امیدوار 782 ، تحریک انصاف 303 ،پی پی 12،جماعت اسلامی 8 اور30 نشستیں دوسرے امیدواروں نے حاصل کیں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی 1,029 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، آزاد امیدوار104 ، متحدہ قومی موومنٹ نے 108، نواز لیگ کو 58 ، تحریک انصاف کو 8، اور دوسرے امیدواروں نے 59 نشستیں حاصل کیں
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے بلدیاتی انتخابات کامیابی سے اور پرامن انداز میں کرانے پر فوج، رینجرز اور انتخابی عملے کے کردار کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے پولنگ سٹیشنوں پر امن برقراررکھنے کیلئے پولیس اور ووٹروں کو بھی سراہا۔الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے بتایا تقریبا ایک سو شکایات موصول ہوئیں جو سنجیدہ نوعیت کی نہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کے 8 اضلاع کی 76 یونین کونسلز میں ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے جب کہ 15 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں