ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا: ممنون حسین

پاکستان کے صدر ممنون حسین نےکہا ہےکہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج اورعوام کی بے مثال قربانیوں سےکامیابیاں ملی ہیں

419159
ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا: ممنون حسین

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دہشت گردی پر مکمل طور پر قابو نہیں پالیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کاروائی اپنے آغاز سے ہی کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے یہ بات آج کراچی میں پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور عوام کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملک میں مکمل طور پر پر امن کی ضرورت ہے اور امن کے قیام کے بعد ہی مک بڑی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل ملکی معیشت کی بحالی کیلئے پیشگی شرط ہے۔صدر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں