سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ

۔ حکومت کی طرف سے الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم بعض مقامات پر ناخوشگوار واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں مقررہ وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے پولنگ شروع ہو گئی

418988
سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ

سندھ اور پنجاب کے 26 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔
جوکہ شام ساڑھے 5 بجے بلاتعطل جاری رہے گا۔ حکومت کی طرف سے الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم بعض مقامات پر ناخوشگوار واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں مقررہ وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے پولنگ شروع ہو گئی تاہم دونوں صوبوں میں کئی مقامات پر پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا جس کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے دونوں صوبوں میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اور خانیوال میں ہزاروں امیدوار مدمقابل ہیں۔ پنجاب میں ایک کروڑ چھیالیس لاکھ اناسی ہزار سے زائد ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کے 8 اضلاع کی 76 یونین کونسلز میں آج ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے جب کہ 15 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جن یونین کونسلوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں ان میں تھرپارکر کی 6، نوشہروفیروز 17، میرپور خاص ڈویژن 25، بدین 4، حیدرآباد 24 اور سانگھڑ کی 5 یونین کونسلز شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں