پاکستان، افغانستان کےساتھ امن مذاکرات کی بحالی کا متمنی ہے

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیر نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات میں پاک ۔ افغان امن بات چیت کی بحالی پر پاکستان کے مصمم ارادے کا اظہار کیا

416830
پاکستان، افغانستان کےساتھ امن مذاکرات کی بحالی کا متمنی ہے

پاکستان کےمشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان معطل امن مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی برادری بھی افغانستان اسی چیز کی خواہاں ہے کہ یہ سلسلہ بحال ہو، اس سے خطے میں امن و امان کی صورتحال میں قابل ذکر حد تک بہتری آئے گی۔"
پاکستان نے اقوام متحدہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر افغان حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو وہ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں صرف کرے گا۔
مشیر خارجہ نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نکولس ہیسم سے دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پائدارامن کا قیام افغانستان میں امن و آشتی کا ماحول پیدا کرنے سے ہی ممکن بن سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امن مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
انہوں نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ افغان امن بات چیت کے لیے خطے کی مضبوط حمایت ایک لازمی امر ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں