نوازشریف پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیں گے

وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

414908
نوازشریف پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیں گے

وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد بحری مشقوں کا جائزہ لینے کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک 2015 کا جائزہ لینے کے ساتھ مسلح افواج سے رابطوں اور مشترکہ آپریشنل کی صلاحیتوں کا مشاہدہ بھی کریں گے ۔ وزیراعظم مسلم لیگ (ن) سندھ کے اقلیتی ونگ کے سربراہ ڈاکٹر شام سندر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم اپنی دیگر مصروفیات کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں شہر کی امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے وزیراعظم نوازشریف 3 ماہ بعد کراچی کا دورہ کررہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں