لاہور میں فیکٹری حادثے میں 18 افراد ہلاک، ریسکیو کام جاری

لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل ایریا میں 4 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی تیسری منزل پر تعمیرات کا کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں

363402
لاہور میں فیکٹری حادثے میں 18 افراد ہلاک، ریسکیو کام جاری

لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل ایریا میں 4 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی تیسری منزل پر تعمیرات کا کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک فیکٹری مالک رانا شہزاد سمیت 16 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم فیکٹری مالک کا بیٹا تاحال لاپتا ہے ، حادثے کے زخمیوں کو شریف میڈیکل کمپلیکس اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ انتظامیہ نے لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو گھروں سے طلب کرلیا۔
ملبے سےاب تک 70 سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
ریسکیو عملے نے اب تک 20 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ کم از کم 51 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.
پولی تھین بیگ بنانے والے اس تین منزلہ فیکٹری کی چوتھی منزل زیر تعمیر تھی، جہاں کئی کم عمر مزدور بھی کام کرتے تھے۔ایک مزدور نے بتایا کہ وہ چوتھی منزل پر کام کر رہے تھے کہ اچانک عمارت زمین بوس ہو گئی۔حادثےکے وقت 150 سے زائد مزدور کام کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچیں اور شہری انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف بھی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اگر واقعہ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی انتظامیہ ذمہ داری نکلی تو سخت کارروائی ہو گی۔
کئی مزدوروں نے نیوز چینلز کو بتایا کہ گزشتہ دنوں زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں عمارت میں دراڑیں پڑ گئی تھیں، تاہم فیکٹری مالک نے چوتھی منزل کی تعمیر جاری رکھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں