خیبرپختونخوا میں قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 5 افراد جان  بحق

قبائلی  رہنماؤں نے حکام سے تنازعات کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے

2190525
خیبرپختونخوا میں قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 5 افراد جان  بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں قبائل کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 5 افراد جان  بحق ہو گئے۔

قومی میڈیا میں شائع  خبروں کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جمعہ کی شام پہلی بار متنازعہ زمین پر بنائے گئے ڈھانچے کی وجہ سے حریف قبائل کے درمیان لڑائی چھڑ گئی۔

یہ جھگڑا کل پھر زور پکڑ گیا ۔

بھاری اسلحہ کا استعمال کی جانے والی جھڑپوں میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوئے ۔

قبائلی  رہنماؤں نے حکام سے تنازعات کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں