پاکستان، جنوبی وزیرستان میں پولیس گاڑی پر بم حملہ
بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی
2184969
اطلاع کے مطابق وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی کو جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس سے 6 پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔
امدادی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔