پاکستان:خیبر پختون خواہ میں شیعہ سنی قبائل میں جھڑپ،25 افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں شیعہ -سنی قبائل کے درمیان20 ستمبر سے جاری فسادات میں اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں
2191693
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں شیعہ -سنی قبائل کے درمیان20 ستمبر سے جاری فسادات میں اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔،
صوبائی ترجمان سیف علی نے پریس کانفرنس کے بتایا کہ انتظامیہ خطے میں کشیدگی اور زمینی اختلافات دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سیف علی نے بتایا کہ اب تک فسادات میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں،
یاد رہے کہ 20 ستمبر کو کرم ایجنسی میں متنازعہ زمین پر تعمیراتی کام کے دوران قبائل میں جھڑپ ہو گئی تھی جن میں بھاری اسلحے کا کھلا استعمال کیا گیا تھا۔
پاکستان کی مجموعی آبادی کا تقریبا 15 فیصد شیعہ مسلک پر مشتمل ہے جہاں اس سال جولائی میں بھی جان لیوا فسادات ہوئے تھے ۔