بلدیاتی انتخابات ہماری کامیاب پالیسیوں کے آئینہ دار ہیں

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اسلام آباد میں سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کی کامیابی اور حاصل کردہ اہداف پر روشنی ڈالی

409929
بلدیاتی انتخابات ہماری کامیاب پالیسیوں کے آئینہ دار ہیں

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی سیاسی جماعت کی کامیابی عوام کی حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا واضح اظہار ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ،معیشت کی بحالی ، توانائی ،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے ہم نے ڈٹ کر اور دلجمعی سے کام کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مندرجہ بالا اہداف میں سے بعض تک رسائی ہو چکی ہے تو باقی ماندہ کے حصول کے لیے ہم سرگرداں ہیں۔ حکومت این ایل جی سے بجلی پیدا کرنے والے 3 بڑے پاور پلانٹ تعمیر کررہی ہے،علاوہ ازیں متعدد ہائیڈرو منصوبوں پر بھی کام جاری ہے انشااللہ 2017 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ حکومت معاشی بحالی کی پالیسی پرگامزن ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہے۔ہم نہ صرف توانائی بحران کے خاتمے پر ہی نہیں بلکہ آئندہ کے بیس سالوں کے لائحہ عمل پر کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کا معائدہ طے پا چکا ہے،حکومتی اخراجات میں نمایاں حد تک کمی لائی گئی ہے۔اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے "بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں