امریکہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سراہتا ہے

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے دورہ پینٹا گون کے دوران امریکی وزیر دفاع نے دہشتگ گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور اہم کاروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا

397246
امریکہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ  کو سراہتا ہے

امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کی دعوت پر پینٹاگون کا دورہ کیا ۔اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں علاقائی امن، سیکیورٹی امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں خطے میں پائیدار امن اور سیکیورٹی کے لئے مشترکہ شراکت داری پر اتفاق قائم کیا گیا تھا ۔
پاکستانی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں بھارتی مداخلت کے اثبات فراہم کئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں