کیا کہنے قومی ایئر لائن کے؛عملہ اسمگلنگ میں ملوث

ہیتھروایئرپورٹ پر موبائل اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیے گئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کی ایئرہوسٹس صائمہ بٹ اور فلائٹ سٹیورڈ ندیم انورکونوکری سے برخاست کردیا گیا ہے

391867
کیا کہنے قومی ایئر لائن کے؛عملہ اسمگلنگ میں ملوث

ہیتھروایئرپورٹ پر موبائل اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیے گئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کی ایئرہوسٹس صائمہ بٹ اور فلائٹ سٹیورڈ ندیم انورکونوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ،پی آئی کی پرواز پی کے 786 لندن سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہورہی تھی جس کے عملے کی تلاشی کے دوران برطانوی ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں افراد کو غیر قانونی طریقے سے لے جائے جانے والے موبائل فون برآمد کرکے حراست میں لے لیا ۔
شرمناک واقعہ پیش آنے پر پی آئی نے دونوں ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی عملے کی طرف سے ایسی ہی شرمناک حرکت کی وجہ سے برطانوی ایئرپورٹ اتھارٹی پی آئی اے کو وارننگ دے چکی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں