سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 36 ہوگئی

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال 85 پاکستانی حاجی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے منیٰ کے شہدا کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دیں

347595
سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 36 ہوگئی

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اب منیٰ میں جمعرات کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی حاجیوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے۔
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال 85 پاکستانی حاجی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے منیٰ کے شہدا کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دیں ۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے ، پینتیس زخمی پاکستانی سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔ لاپتہ پاکستانیوں میں سے دو سو سترہ سے رابطہ ہو گیا جبکہ پچاسی کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔
وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر منیٰ میں زخمیوں اور شہداء کے اہلخانہ کو مسلسل آگاہ رکھا جائے اس حوالے سے روزانہ پریس بریفنگ کے ذریعے تفصیلات دی جائیں گی۔ وزیرمذہبی امور سردار یوسف کے مطابق منی میں زخمی ہونے والے پاکستانی حجاج کی تعداد 35 ہے جب کہ 85 لاپتہ ہیں اور 217 لاپتہ حجاج کرام مل چکے ہیں جو اپنی رہائش گاہوں تک پہنچ گئے ہیں۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ منی میں زخمی ہونے والے حجاج کرام کو سعودی حکام نے دیگر شہروں میں بھی منتقل کیا ہے تاہم وزارت مذہبی امور حجاج کی معلومات کے لئے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں