عمران فاروق قتل کیس ملزمان برطانیہ کے حوالےنہیں کیے گئے: ترجمان

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستانی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ تینوں ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنا خارج از امکان ہے

391536
عمران فاروق قتل کیس ملزمان برطانیہ کے حوالےنہیں کیے گئے: ترجمان

پاکستان کی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستانی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ تینوں ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنا خارج از امکان ہے ۔کسی حکومتی یا انتظامی فیصلے میں ایسی گنجائش موجود نہیں ہے جس کے تحت عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ وہی فیصلہ کرے گی جو قانون کے مطابق ہو گا ۔
گزشتہ روز ترجمان وزارت داخلہ نے بعض میڈیا رپورٹس کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستانی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ کسی حکومتی یا انتظامی فیصلے میں ایسی گنجائش موجود نہیں ہے جس کے تحت عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کیا جائے۔ وزارت داخلہ وہی فیصلہ کرے گی جو قانون کے مطابق ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں