ارکان الیکشن کمیشن مستعفی نہ ہوئےتو4اکتوبرسےدھرنا ہوگا:عمران خان

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں اور ملک کو معاشی طور پر نقصان ہو لیکن میں 4 حلقوں کے لیے ایک سال تک ٹھوکریں کھاتا رہا، الیکشن کمیشن کے پاس گیا تو پتا چلا کہ (ن) لیگ کے ساتھ میچ فکسنگ میں سب سے زیادہ الیکشن کمیشن ملوث ہے

371533
ارکان الیکشن کمیشن مستعفی نہ ہوئےتو4اکتوبرسےدھرنا ہوگا:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین نے 4 اکتوبر تک استعفے نہ دیے تو وہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔
لاہور میں تحریک انصاف سیکریٹریٹ کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے خلاف 413 درخواستیں دائر کی گئیں جس میں سے ہم نے صرف 4 حلقے مانگے تھے اور اس سے زیادہ مثبت چیز کیا ہوسکتی تھی، اگر حکومت 4 حلقے کھول دیتی تو تمام الیکشن کو قبول کرلیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں اور ملک کو معاشی طور پر نقصان ہو لیکن میں 4 حلقوں کے لیے ایک سال تک ٹھوکریں کھاتا رہا، الیکشن کمیشن کے پاس گیا تو پتا چلا کہ (ن) لیگ کے ساتھ میچ فکسنگ میں سب سے زیادہ الیکشن کمیشن ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف ملک میں جمہوری نظام مضبوط بنانا تھا کیونکہ جتنا شفاف الیکشن ہوگا ملک میں اتنا ہی مضبوط نظام ہوگا۔
چیرمین پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں اپنے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سے شعیب صدیقی، لودھراں سے جہانگیر ترین اور این اے 122 سے علیم خان امیدوار ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں متنازع الیکشن کمیشن کے لوگوں کو دوبارہ الیکشن کرانے کی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ جن لوگوں نے جعلی ووٹ ڈالنے دیئے کیا وہ پھر سے الیکشن کرائیں گے اور ہم بھی اس کی اجازت نہیں دیں گے اس لیے تمام کارکنان 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچیں اور اگر 4 اکتوبر تک الیکشن کمیشن کے ارکان نے استعفے نہ دیئے تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کیونکہ اب ان کے پاس اخلاقی طور پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں