معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی عمل ہے، جنرل راحیل
جنرل راحیل نے کہا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ، بزدلانہ اور غیر اخلاقی عمل ہے ۔
371183
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا جہاں انہیں ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل نے کہا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ، بزدلانہ اور غیر اخلاقی عمل ہے ۔ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بناکر دہشت گردی کی ہرحد پار کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سرحدی جارحیت سمیت ملک میں دہشت گرد کاروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔بھارت نے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
آرمی چیف نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر پنجاب رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا اور سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔