مسلم لیگ(ن) کا این اے122اور 154 میں ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے لاہور اور لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل نہیں دائرنہ کرنے بلکہ ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے سے آگاہ کیا ہے

370415
مسلم لیگ(ن) کا این اے122اور 154 میں ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کی طرف سے لاہور اور لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل نہیں دائر نہیں کی جائے گی بلکہ ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔
جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اس فیصلے سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فرار کا راستہ اختیار نہیں کر سکتی، عمران خان میدان میں آئیں اور انتخابات لڑیں۔ ان کی کی جانب سے کسی حیلے بہانے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ دونوں حلقوں کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کو سبق سکھائیں گے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 سے سردار ایاز صادق اور پی پی 147 سے محسن لطیف ہی ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ تاہم عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن لڑنے سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے ارکان کا بہانہ بنا رہے ہیں۔ یہی الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کرا سکتا ہے تو دوسرے انتخاب کیوں نہیں؟
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کو فوبیا ہو گیا ہے کہ اگر (ن) لیگ کو تین سال پورے ہو گئے تو الیکشن میں شکست ہوگی۔ عمران خان ملک کو ترقی کے ایجنڈے سے ہٹانا چاہتے ہیں اور قوم کی خوشیوں میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔ عمران کے ہر دھرنے کی کوشش میں ہماری رفتار میں اضافہ ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں