عمران خان کی ہیٹرک، این اے 154 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 (لودھراں) میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترینکے موقف کو درست قرار دیدیا ہےجبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی صادق خان بلوچ کو جعلی ڈگری پر تاحیات نااہل قرار دے

369952
عمران خان کی ہیٹرک، این اے 154 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 (لودھراں) میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترینکے موقف کو درست قرار دیدیا ہےجبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی صادق خان بلوچ کو جعلی ڈگری پر تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل کے جج زاہد محمود نے تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کی درخواست پر این اے 154 میں انتخابی دھاندلی کا فیصلہ سناتے ہوئے (ن) لیگ کے امیدوار صدیق خان بلوچ کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری پر صدیق خان بلوچ کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگائے اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا اور فیصلہ حق میں آنے پر مبارکباد دی جب کہ جہانگیر ترین نے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ دوسری جانب ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کپتان نے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 154 لودھراں سے آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ نے 86 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور پھر (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، دوسرے نمبر پر آنے والے جہانگیر ترین نے 75 ہزار 955 ووٹ لئے۔ جہانگیر ترین نے صدیق خان بلوچ کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔
عمران خان کا ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جیت کی خوشی میں ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں