فضل الرحمن ایم کیوایم کےاراکین اوروزیراعظم کی کل ملاقات کروایںگے

338989
فضل الرحمن ایم کیوایم کےاراکین اوروزیراعظم کی کل ملاقات کروایںگے

مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے الطاف حسین سے استعفوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کی درخواست کی ہے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان کل ملاقات کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر حکومت کو بیان بازی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ استعفوں سے ملکی پارلیمانی سیاست کو بھی نقصان پہنچے گا۔
اس سے قبل پی ایم ایل-نون اور ایم کیو ایم کو اسلام آباد میں براہ راست مذاکرات پر رضامند کرنے میں کامیاب رہنے والے مولانا فضل نے ہفتہ کو ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار تک متحدہ کی ’شکایات‘ پہنچائیں۔
مولانا فضل نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے رابطہ کرتے ہوئے ان سے معاملہ حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
خورشید شاہ نے ڈاکٹر فاروق ستار سے فوراً رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو ایوانوں میں دیکھنے کی خواہش مند ہے۔
تاہم، اب جے یو آئی –ف کے ترجمان جان اچکزئی نے بتایا کہ مولانا فضل کو دونوں فریقین سے مثبت جواب ملا ہے کیونکہ اسحاق ڈار کے مطابق حکومت ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ سے باہر نہیں دیکھنا چاہتی۔
اچکزئی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے انہیں بتایا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل سے رابطہ کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں