ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے فضل الرحمان کی ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ کے ممبران اسمبلی کےاستعفے پیش کرنے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل کی کوششیں جاری ہیں

332559
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے فضل الرحمان کی ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی آتے ہوئے اس پارٹی کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا نائن زیرو کاپہلا دورہ ہے ، وہ ثالث کے طور پرنائن زیروآئے، انہوں نے ہمیں یہاں آکر ہمیں منایا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم پارلیمان میں رہتے ہوئے مسائل حل کرے۔
الطاف حسین اور ہم نے مولانا فضل الرحمان پر اعتماد کیا ہے، مذاکرات جاری تھے کہ رشید گوڈیل پر حملے کی خبر آئی، رشید گوڈیل پرحملہ بزدلانہ کارروائی اور مذاکرات کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے اس موقع پر بتایا کہ استعفوں سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت کو حل کیا جاسکتا ہے، کوشش ہے اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں۔
اپنے مینڈیٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا مینڈیٹ لے کر نائن زیرو آیا ہوں۔
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے صحافیوں کو بتایا کہ کراچی آپریشن کی کبھی مخالفت نہیں کی البتہ کارروائی غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں