پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ دہشت گردی کے حملے میں شہید

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو حضرو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ وزیر داخلہ پنجاب دھماکے کے وقت عوامی مسائل سن رہے تھے ، دھماکے کی آواز اتنی زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹرز تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی

329541
پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ دہشت گردی کے حملے میں شہید

پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو حضرو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ وزیر داخلہ پنجاب دھماکے کے وقت عوامی مسائل سن رہے تھے ، دھماکے کی آواز اتنی زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹرز تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی ۔
شجاع خانزادہ ضلع اٹک کے گاؤں شادی خان میں اپنے ڈیرے پر لوگوں کے مسائل سن رہے تھے کہ اسی دوران یہاں ایک خودکش حملہ آور نے پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے سے ڈیرے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور یہاں موجود درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔
پولیس اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنا شروع کیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی فوج نے اہلکاروں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، دوسری طرف وزیر داخلہ نثار علی خان نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ زخمیوں کو تمام ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں، امدادی کارکنوں نے بعد ازاںملبے تلے دبے مزید چھ افراد کی لاشیں نکال لیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ، مرنے والوں میں ڈی ایس پی حضرو بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ایک اور سیکورٹی اہلکار ساجد بھی شدید زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکہ کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں