ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیوایم سمیت کسی پارلیمانی جماعت کوایوان سے باہرنہیں دیکھنا چاہتی، تمام جماعتیں، پارلیمنٹ اورجمہوریت کی بالادستی کیلئےاپنا کردارادا کریں۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظورنہیں ہونا چاہیے

325808
ایم کیو ایم اراکین  کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے: نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے استعفوں کے معاملے کو التوا میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم سمیت کسی پارلیمانی جماعت کو ایوان سے باہر نہیں دیکھنا چاہتی ، تمام جماعتیں ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایم کیو ایم کے اراکین کی جانب سے استعفوں کے معاملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت آئینی اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں ہونے چاہئیں اور متحدہ کو قومی دھارے میں رہ کر ملک اور جمہوریت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم نے گزشتہ قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا ہے تاہم حکومت نے فوری طور پر ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کئے جائیں اور معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں