ایم کیو ایم کے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کی ایک چال ہیں

عمران خان نے ایم کیو ایم کے استعفوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے دو جماعتوں کے استعفوں کی داستان قرار دیا

324676
ایم کیو ایم کے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کی ایک چال ہیں

پاکستان 3
پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ٹارگٹ کلرز کو بچانے سے تعبیر کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اراکین سے خطاب میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہا کہ آپریشن کی آڑ میں ان کی پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور یہ حقیقت عیاں ہے کہ پاک رینجرز کی کارروائیاں جانبدارانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف کے لیے کراچی میں راہ ہموار کی جارہی ہے۔ دراصل کسی اور کے لیے بلدیاتی انتخابات کا راستہ کھولا جارہا ہے۔
ادھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایم کیو ایم کے استعفوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے دو جماعتوں کے استعفوں کی داستان قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے استعفے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے زیرِ مقصد پیش کیے تھے۔ جب کہ ایم کیو ایم کے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کے لیے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں