دہشتگرد ی کے خاتمےکیلئے قومی اورعسکری قیادت متحد ہے:شہباز شریف

پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی فورس ، پنجاب پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے مربوط طریقے سے کام کررہے ہیں ۔

311252
دہشتگرد ی کے خاتمےکیلئے قومی اورعسکری قیادت متحد ہے:شہباز شریف

انسداددہشتگردی فورس پنجاب کے 332اہلکاروں پر مشتمل تیسرے بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ آج لاہور میں ہوئی ۔پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی فورس ، پنجاب پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے مربوط طریقے سے کام کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے انسداددہشتگردی فورس کی تربیت کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دہشتگرد ی کے خاتمے کے لئے قومی اور عسکری قیادت متحد ہے ۔شہباز شریف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی فورس میں بھرتی کیلئے میرٹ یقینی بنایا گیا ہے اور امیدہے کہ فورس میں بھرتی کئے جانے والے نئے اہلکار ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنا کردار اداکرینگے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں