تحریک انصاف کا معاملہ قانون اور آئین کے مطباق ہوگا: پرویزرشید

وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی ایم کیوایم اورجے یو آئی (ایف) کی قیادت کواپنی قرار دادیں واپس لینے پرقائل کرنے کیلئے مذاکرات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماؤں کے ایک اجلاس میں اس معاملے پرتفصیلی بات چیت کی

307503
تحریک انصاف کا معاملہ قانون اور آئین کے مطباق ہوگا: پرویزرشید

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات پریز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کےارکان پارلیمنٹ کےاستعفوں کا معاملہ قانون اورآئین کےمطابق حل کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی ایم کیوایم اورجے یو آئی (ایف) کی قیادت کواپنی قرار دادیں واپس لینے پرقائل کرنے کیلئے مذاکرات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماؤں کے ایک اجلاس میں اس معاملے پرتفصیلی بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو ایم کیوایم اورجے یو آئی (ایف) کی قیادت کو قائل کرے گی کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق قومی اسمبلی میں پیش کی گئی اپنی قرار دادیں واپس لیں۔
پرویز رشید نے کہا ایم کیوایم اورجے یو آئی (ایف) کے رہنمائوں نے اس معاملے کے قانونی اورآئینی پہلوئوں پراپنا نقطہ نظر پیش کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کوبتائیں گے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تما م سیاسی پارٹیوںکا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے محاذ آرائی کی سیاست پر یقین رکھنے والے عناصر کے غیر جمہوری طرز عمل کے خلاف جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے تاریخی کردار ادا کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں