کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں  بارشوں کے بعد سیلاب

مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم کے مطابق سیلاب کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں

384654
کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں  بارشوں کے بعد سیلاب

کراچی میں مون سون کی بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کراچی شہر میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم کے مطابق سیلاب کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے جب کہ دریائے سوات میں چارسدہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کا اخراج 3 لاکھ ایک ہزار کیوسک جب کہ چشمہ کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں چاچڑاں کے مقام پر 5 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث پانی کا لیول 1533 فٹ ہو گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں