وزیر اعظم نواز شریف کا نریندر مودی کو آموں کا تحفہ
پاکستانیو زیر اعظم عید الفطر کے موقع پر خیر سگالی اور سفارتی آداب کے مطابق یہ تحفہ بھیجا ہے
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو عیدالفطر کے موقع پر آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ آج کل بھارت کی جانب سے کنڑول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف وزری کی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عید پر آموں کی ایک پیٹی تحفے میں بھیجی ہے۔ نریندر مودی کو آموں کا یہ تحفہ سفارتی آداب پورے کرتے ہوئے بھیجا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ برس بھی بھارت کی جانب سے سیکرٹری سطح کے مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد عید کے موقع پر نریندر مودی اور بھارت کے صدر پرناب مکھرجی کو آموں کا تحفہ بھیجا تھا۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران اور عید الفطر کے روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس کے باعث پاکستان رینجرز نے بھارتی سیکیورٹی فورسز سے عید پر مٹھائی کا تحفہ لینے سے انکار کردیا تھا۔