الطاف حسین کیخلاف مقدمات، میرٹ پر کارروائی کرینگے: آئی جی سندھ

سندھ میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر نہ صرف کراچی بلکہ دیگر شہروں میں بھی امن کے قیام میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کا جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے

382065
الطاف حسین کیخلاف مقدمات، میرٹ پر کارروائی کرینگے: آئی جی سندھ

سندھ میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر نہ صرف کراچی بلکہ دیگر شہروں میں بھی امن کے قیام میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کیا انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کا جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری صوبے بھر میں تعینات ہو گئی، جبکہ کراچی کے سی ویو پر بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سندھ سمیت ملک بھر میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس درج مقدمات پر میرٹ پر تحقیقات اور کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال ماضی سے بہت بہتر ہے ، پہلے ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا سامنا تھا، جو اب پولیس کی کارکردگی کے باعث صفر تک پہنچ چکی ہیں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی اچھی کارکردگی کے باعث 37 ہائی پروفائل کیسز حل کیے جا چکے ہیں، جن میں سانحہ صفورا بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اچھی ساکھ رکھنے والے افسران تعینات کیے ہیں، تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں