گوجرانوالہ ٹرین حادثے کا ذمہ ڈرائیور اور ریلوے حکام ہیں

پاکستان ریلوے کی تحقیقاتی ٹیم نے تمام تر شواہد اور جائے حادثہ کے جائزات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی حتمی رپورٹ پیش کر دی ہے

381678
گوجرانوالہ  ٹرین حادثے کا ذمہ ڈرائیور اور ریلوے حکام ہیں

پندرہ روز قبل پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ٹرین کے حادثے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی جس کی ذمہ داری ٹرین ڈرائیور اور دیگر ریلوے حکام پر عائد کی گئی ہے۔
یاد رہے گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں 8 فوجیوں سمیت 19 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔
انکوائری رپورٹ میں اگرچہ ریلوے کے اعلیٰ حکام کے خلاف کارروائی کے حوالے سے تو کچھ نہیں کہا گیا البتہ ذمہ دار افراد کی فہرست ضرور جاری کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ رپورٹ بنیادی شواہد، عینی شاہدین کے بیانات، متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور جائے وقوع کے جائزوں پر مبنی ہے۔
انکوائری رپورٹ میں حادثے کے پیچھے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں