وزیراعظم کی مکہ مکرمہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

قومی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاç ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور خصوصاً یمن کے بحران پرتبادلہ خیال کیا

379428
وزیراعظم کی مکہ مکرمہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

وزیراعظم محمد نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور قومی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور خصوصاً یمن کے بحران پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے سابق وزیر خارجہ شہزادہ السعودالفیصل کے انتقال پر ان سے تعزیت بھی کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ سعود الفیصل پاکستان کے ایک سچے دوست تھے ،ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا۔قبل ازیں سعودی فرمانروانے نوازشریف کے اعزازمیں افطار ڈنر بھی دیاجس میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ سمیت اعلیٰ حکام اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ، نائب وزیراعظم دوئم اور وزیر دفاع ، وزیر مملکت اور کابینہ کے ارکان بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کر لی۔ وزیراعظم حسب معمول رمضان المبارک کاآخری عشرہ سعودی عرب میں ہی گزاریں گے

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں