ایپکس کمیٹی کا کراچی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

اجلاس میں سندھ میں مدارس کی اسکروٹنی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے 40 سے زائد مدارس کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا انکشاف ہوا ہے

379323
ایپکس کمیٹی کا کراچی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہو ا جس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سندھ میں مدارس کی اسکروٹنی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے 40 سے زائد مدارس کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی میں 24 مدارس اور صوبے کے دیگر شہروں میں 20 سے زائد مدرسے دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا اب تک 160 سے زائد غیر رجسٹرڈ دینی مدارس سیل کئے گئے ہیں۔ سیل کئے گئے مدارس میں 139 حیدرآباد اور 28 کا تعلق نواب شاہ ہے۔ سندھ میں مدرسوں کی مجموعی تعداد ساڑھے نو ہزار سے زائد ہے۔
اجلاس میں ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے بھی ادارے کی کاررائیوں پر بریفنگ دی


ٹیگز:

متعللقہ خبریں