کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت کے رو برو پیش کیا جا رہا ہے۔ رینجرز نے ماہ رمضان کے بعد اپنے کاروائیوں میں مزید تیزی لانےکا فیصلہ کیا ہے

333682
کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت کے رو برو پیش کیا جا رہا ہے۔
رینجرز نے ماہ رمضان کے بعد اپنے کاروائیوں میں مزید تیزی لانے اور بلاتفریق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنے سے آگاہ کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ سےواضع طور پر کہا تھا کہ وہ سیاستدانوں کی بیان بازی کاکسی قسم کاکوئی اثر لیے بغیر اپنی کاروائیوں کو جاری رکھیں تاکہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے اس سلسلے میں رینجرز کو ہر ممکنہ تعااون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم نے گورنرسندھ کے استعفے کے معاملے پربھی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کرکے عیدالفطر کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ پرحالیہ اجلاس میں واضح کردیاہے کہ وفاقی حکومت کرپشن اور جرائم میں ملوث سیاسی افرادکابھی ساتھ نہیں دیگی،حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں امن بحال کرنے کیلیے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف ایکشن لینے کے متفقہ فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کریگی تاکہ شہر کراچی کی روشنیاں بحال کرکے اسے پھرسے امن کاگہواہ بنایاجائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں