شمالی وزیرستان میں جھڑپوں کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک

جھڑپ کے بعد دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑکرفرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ غزیزہ میں سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

333119
شمالی وزیرستان میں جھڑپوں کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقےغازیزہ میں جھڑپ کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 سیکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے، جھڑپ کے بعد دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑکرفرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ غزیزہ میں سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، اس موقع پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 12 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، سکیورٹی فورسز ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دہشتگرد اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ ایک برس سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں